فخرپاکستان ارفع کریم کی 24ویں سالگرہ

ارفع کریم کو اعلٰی کارکردگی پر ملکی و بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ ارفع کریم نےچھوٹی سی عمر میں کئی معرکے سر انجام دیئے۔ دوفروری انیس سو پچانوے کو فیصل آباد میں ایک ننھی سی کلی کھلی جس کا نام ارفع کریم رندھاوا رکھا گیا۔
ارفع کریم نے صرف نو سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔ اس عظیم کامیابی پر دو ہزار پانچ میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کو مائیکرو سافٹ ہیڈکوارٹر بلا کر خصوصی ملاقات میں انہیں سند سے نوازا ۔ بچپن سے اپنی حیران کن صلاحیتوں سے سب کو گرویدہ بنانے والی ارفع کریم نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کرتے ہوئے والدین کا نام روشن کیا۔
پاکستان کی سربلندی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا ننھی ارفع کا مشن تھا لیکن صرف تیرہ سال کی عمر میں انہیں ذہنی پیچیدگی کا مرض لاحق ہوا اور اسی میں دل کا دورہ پڑنے سے وہ کومہ میں چلی گئیں۔ بل گیٹس نے ارفع کریم کو امریکہ لے جا کر علاج کرانے کی پیشکش بھی کی لیکن وہ سفر کے قابل نہ تھیں اور14 جنوری دو ہزار بارہ کو خالق حقیقی سے جاملیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.