ارباب عالمگیر اور عاصمہ پر فرد جرم عائد

پیپلز پارٹی رہنماء عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں میاں بیوی پر فرد جرم عائد کر دی، عدالت نے کیس میں 4 گواہوں کو 24 جنوری کو طلب کرلیا۔

عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ مذاق بن گیا ہے، ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے، پرویز خٹک پہ کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ احتساب کیخلاف نہیں، احتساب کو استحصال بنا دیا گیا ہے

نیب خیبر پختونخوا نے میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا ہے، سابق رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.