عاقب جاوید نےمحمد عامرکوانگلینڈ بھیجنےکی شدید مخالفت کردی

0
سابق قومی ٹیسٹ فاسٹ بالرعاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی اور سلیکٹرزمحمد عامر کے پرستارہیں جن کو کسی نہ کسی وجہ کے تحت موقع فراہم کر دیا جاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر انگلینڈ کے دورے پر صرف ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہی نہیں چاہتے جبکہ 29 رکنی سکواڈ میں آٹھ سے دس پیسرز کی موجودگی میں محمد عامر کو بھیجنے کی ویسے بھی ضرورت نہیں تھی کیونکہ مختصر فارمیٹ میں کھیلنے کیلئے دستیاب بالرز ہی کافی تھے۔سابق پیسر کا کہنا تھا کہ جنید خان کی کارکردگی کا موازنہ محمد عامر سے کیا جائے تو وہ زیادہ پیچھے نہیں بلکہ کئی اعتبار سے بہتر ہیں مگر ناانصافی کرتے ہوئے سلیکٹرز کی جانب سے ہمیشہ جنید خان کو کسی وجہ کے بغیر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: