مصری حکومت کا بڑا اعلان۔۔۔

0
مصر کے ایوان نمائندگان میں سیسی کے حامی اراکین نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی اور بند کمرے کے اجلاس میں مصر کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز سیسی کی زیر صدارت نیشنل ڈیفنس کونسل کے اجلاس کے بعد صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مصر اپنے برادر ملک لیبیا میں موجودہ حالات کے خاتمے کے لیے حمایت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کے بعد لیبیا میں دونوں متحارب گروپس کی لڑائی میں مصر اور ترکی براہ راست آمنے سامنے ہوں گے۔اس سے قبل مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے لیبیا کے شہر سرت کو سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہاں حملہ ہوا تو مصر کی فوج مغربی سرحد کی حفاظت کے لیے لیبیا میں داخل ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: