نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل کی تیاریاں

نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور اس حوالے سے ان کے وکلا نے کام شروع کردیا۔
دوسری جانب نیب نے بھی مقدمے کا تمام تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے،،جس کے بعد فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔ دونوں فریقین 10 روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
گزشتہ روزاحتساب عدالت کےجج ارشد ملک نےنیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےالعزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو بری کیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.