آسٹریلیا کے شہریوں کا صبر جواب دےگیا

0

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کےباعث مہینوں سے گھروں میں بند شہری اکتا گئے اور ملبورن اور سڈنی میں سینکڑوں افراد نےلاک ڈاؤن اور رات کےکرفیو کےخاتمے کیلئےاحتجاج کیا،مظاہرین نےہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ درج تھے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ،،،پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس پر پولیس نے وکٹوریا سے 17 اور سڈنی سے 14افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ درجنوں افراد کو ایک ہزار ڈالر کے جرمانے اور خلاف ورزی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ۔
اس سے قبل وکٹوریہ کے پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز نے متنبہ کیا تھا کہ کوئی بھی احتجاج نہ صرف لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہےبلکہ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: