ججوں کی مخالفت کے ڈر سے امریکی صدر کا یوٹرن

میکسیکو کی سرحد پردیوار بنانے کے لیے امریکی صدر نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا عندیہ دیاتھا تاہم ججوں کی جانب سے مخالفت کے ڈر سے امریکی صدر نے ارادہ بدل لیا۔
دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کے معاملے پر شٹ ڈاؤن بحران پرصدر ٹرمپ نے پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالر کے فنڈ کے لیے کانگریس کو بائی پاس کرنے اورایمرجنسی اختیارات استعمال کرنے کی دھمکی دے تھی۔
امریکی میڈیا کےمطابق وائٹ ہاؤس نے فنڈنگ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کی ابتدائی تیاری بھی شروع کر لی تھی،جبکہ سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو ہٹ دھرم قرار دیتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کے لیے سوئٹزرلینڈ کا دورہ بھی ملتوی کر دیاتھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.