ایک اور ترکش ڈرامہ کو اردو میں پیش کرنے کی تیاری؟

0
وزیراعظم کی خواہش پر پی ٹی وی پر ان دنوں ترک ڈرامہ ” دیریلش ارطغرل” اردو ڈبنگ کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا جارہاہے جسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
دیریلش ارطغرل کے بعد اب وزیراعظم نے ایک اور ترک ڈرامے”یونس ایمرے” کو اردو میں ٹیلی کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہےاور عمران خان کی اس خواہش سے پردہ سینیٹر فیصل جاوید خان نےاپنی ٹویٹ میں اٹھایا ۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی اس ڈرامے کو ٹیلی کاسٹ کرنے کی خواہش کا بتاتے ہوئے لکھا کہ "یونس ایمرے” ترکی کے ایک صوفی شاعر اور درویش کی زندگی پر مبنی ہے جس نے اپنی زندگی تلاش حق کے لیے وقف کردی تھی۔
"دیریلش ارطغرل ” تحریر کرنے والے مہمت بزداغ نے ہی معروف سیریز ’یونس ایمرے‘ کو بھی تخلیق کیا ہے۔ اناطولیہ کے اِس درویش، صوفی بزرگ اور خداداد صلاحیتوں کے مالک شاعر مولانا جلال الدین رومی کے ہم عصروں میں شامل تھے اسی لئے انہیں ’رومی ثانی‘ کہا جاتا ہے۔
ترکی کے سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی مقبول سیریز ’یونس ایمرے‘ 2015 میں نشر ہونا شروع ہوئی جو دو سیزن پر مشتمل ہے، دونوں سیزن کی مجموعی اقساط کی تعداد 45 ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: