نواز شریف کی ایک اور تصویر وائرل

0
تصاویر واقعی لفظوں سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور سوشل میڈیا پر کسی بھی سیاست دان کی تصویر وائرل ہونا اب ایک عام سی بات ہے۔ابھی کچھ روز پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کافی پیتے تصویر وائرل ہوئی تھی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردع مل دیکھنے کو ملا تھا۔
اس پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے ٹویٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ ‏تصویر کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ تذلیل کرنا تھا اور ہر بار کی طرح الٹا ہوگیا۔
اس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آئی تھی جس میں نوازشریف حسن نواز کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے تھے۔
ٹوئٹر پر مسلم ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کی جو تصویر اب گردش کر رہی ہے اس میں وہ پارک میں چہل قدمی کر رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین تصاویر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں، کسی نے انہیں صحت یابی کی دعا دی اور بعض نےانہیں ماسک نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: