اینجلینا جولی کاروہنگیامہاجرین کے کیمپ کا دورہ

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی تین روزہ دورے پر بنگلادیش پہنچ گئیں،،، جہاں انہوں نے کوکس بازار میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں،انہوں نے روہنگیامہاجرین کو درپیش مسائل سنے جبکہ وہاں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔
انجلینا جولی نے میانمار میں جنسی ہوس کا نشانہ بننے والی خواتین سے بھی گفتگوکی،ہالی ووڈ اداکارہ دورہ کے اختتام پربنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کریں گی اس دوران اقوام متحدہ کے روہنگیاں مسلمانوں کی ہرممکن سپورٹ کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گذشتہ سال جون میں انجلینا جولی نے دومیز کیمپ کا دورہ کیا تھا اور شامی پناہ گزینوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا شام کے مہاجرین کے مسئلے کے حل میں ناکام ثابت ہورہی ہے جس کا خمیازہ متاثرہ خاندانوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.