کراچی :قتل ہونے والے اینکر مرید عباس میانوالی میں سپرد خاک

کراچی میں لین دین کے تنازع پر قتل ہونے والے نیوز اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کو آبائی علاقوں میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،میتیں روانہ کرنے سےقبل کراچی میں بھی نمازجنازہ ادا کی گئیمقتول مرید عباس کی میانوالی کے علاقے پپلاں میں تدفین کی گئی جبکہ دوست خضرحیات کو جھنگ میں سپرد خاک کیا گیا۔ادھر قتل کے بعد خود کوگولی مارنے والا ملزم عاطف ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہےدوسری جانب مقتولین کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی جاری کردی گئی،، ایم ایل او جناح ہسپتال کے مطابق مرید عباس اورخضرحیات کی موت سینے پر گولیاں لگنے سے ہوئیں۔مقتول اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے بتایا کہ مبینہ قاتل عاطف زمان بزنس پارٹنر تھا۔شوہر نے عاطف کے کاروبار میں 50لاکھ کی سرمایہ کاری کر رکھی تھیپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےٹوئٹر پیغامات میں اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت کی ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اینکر پرسن مرید عباس کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان اور نجی ٹی وی کی انتظامیہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.