عمرہ زائرین اور عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

وزارت حج و عمرہ نےسعودی شہر مدینہ میں عمرہ زائرین اور عازمین حج کیلئے’’عنایہ‘‘پروگرام کےتحت2 مراکزکا افتتاح کردیاجس کےتحت عازمین اور زائرین کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدینے میں عنایہ کے دو سینٹر قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ایک مسجد نبوی کے بالمقابل جنت البقیع کے ساتھ جبکہ دوسرا سینٹر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ پر قائم کیاگیا ہے،مذکوہ سینٹرزکےقیام کامقصد بہترین خدمات مہیا کرنا ہے۔
مذکورہ سینٹروں میں 30 قسم کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں 16 ڈیجیٹل سروسز جبکہ 14 خدمات کی فراہمی کےلیےکارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ سینٹر میں خودکار سروس کےتحت خصوصی کمپیوٹرائز مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔عنایہ سینٹرمیں اردو،ترکی،انگلش،عربی،انڈونیشین کےعلاوہ دیگر زبانیں بولنےوالی کارکن خواتین کوبھی متعین کیا گیا ہے تاکہ وہ عازمین حج اورعمرہ زائرین سےان کی ضرویات اوردیگرمعلومات حاصل کر سکیں۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: