مشرف جیسا معقول شخص 30 سالوں میں نہیں دیکھا ،اب ہم عمران خان سے زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں

نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ سابق صدر و سابق پاکستانی آرمی چیف پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں۔اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں، وہ جنوبی ایشیاء میں چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سابق سربراہ ا امرجیت سنگھ دولت اور بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا ان کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے کہ پاکستانی وزیراعظم اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.