امریکا میں کرونا سےصورتحال قابو سے باہر ہونے لگی

امریکا میں کرونا کی وجہ سے صورتحال تباہ کن، پانچ ہزار ایک سو دس افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرین کی تعداد چین، اسپین، اٹلی جیسے ممالک سے دگنا ہو گئی۔ 2 لاکھ 15 ہزار 215 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔۔نیویارک میں کرونا کے مریض چین سے بھی بڑھ گئے،حکومت کے پاس ضروری طبی سازوسامان کی شدید قلّت پیدا ہو گئی ہے،روس کا ملٹری طیارہ امداد لے کر امریکا پہنچ گیاامریکا نے چین پر اموات چھپانے کا الزام لگا دیا۔ کانگریس ارکان نےانٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کہا کہ بیجنگ نے دنیا کو گمراہ کیا، اموات بظاہر کم دکھائی جا رہی ہیں۔امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی حکام ووہان میں اموات کم بتا رہے ہیں،،،کیسے یقین کرلیں کہ چین کی معلومات مصدقہ ہیںامریکی صدر نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ آنے والے دن قوم کے لیے مشکل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ دو ہفتے جن کا آغاز ہو چکا ہے، خوفناک جا رہے ہیں۔نیویارک کے گورنر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 20 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
DEATHS IN USA
Comments (0)
Add Comment