بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کا آخری موقع

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے مجموعی طور پر دو ارب روپے سے زائد کا ٹیکس حاصل ہوا۔ جبکہ بیرون ملک 1 لاکھ 52 ہزار خفیہ اکاؤنٹس ہولڈر نے سکیم میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیم سے 24 جون کو2300 لوگوں نےفائدہ اٹھایا، اس لئے توقع ہے کہ باقی دنوں میں درخواست دینے والوں کی تعداد میں مزید تیزی آئے گی۔ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 جولائی کو پروگرام ملنے کا امکان ہے، اس لئے سکیم میں توسیع نہیں کی جائے گی، 30 جون کے بعد سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.