مسلمان مسافروں سے امتیازی سلوک۔۔۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ نقل و حمل نے ملکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائنز کیخلاف دو شکایتوں پر مجموعی طور پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے،جرمانہ 26 جولائی 2016 کو پرواز 229 کے دوران مسلم جوڑے اور 31 جولائی 2016 کی پرواز 49 میں ایک مسلم مسافر کے ساتھ عقیدے کو بنیاد بنا کر امتیازی سلوک رکھنے اور طیارے سے اتارنے پر عائد کیا گیا ہے۔پرواز 229 کے دوران طیارے کے ایک غیر مسلم مسافر نے مسلمان جوڑے کی موجودگی پر خوف محسوس ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد مسافر نے اپنی ٹوپی کے اندر کچھ چھپایا ہے جب کہ ایک ایئرہوسٹس نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم مسافر نے اپنے موبائل پر لفظ اللہ ٹائپ کیا تھا۔ پائلٹ نے کمپنی کے سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا جس نے مسلم جوڑے کو جانے کی اجازت دی تاہم طیارے کے عملے نے مسلم جوڑے کو بیدخل کردیا تھا۔پرواز 49 میں بھی ایک مسلمان مسافر کے حلیے اور انداز پر دیگر مسافروں نے اعتراض کرتے ہوئے عملے سے مسلم مسافر کو طیارے سے باہر نکالنے پر دباؤ ڈالا تھا جس پر مسلمان مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا تھا۔ڈيلٹا ايئر لائنز نے عقیدے کی بنیاد پر مسافروں سے امتیازی سلوک رکھنے کے الزام کو مسترد کردیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان واقعات کے بعد ایئرلائن نے اپنے قواعد و ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جس سے ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: