جموں کشمیرکی خصوصی حیثیت بدلنے کے معاملے جائزہ لے رہے ہیں

مودی سرکار کے اقدام پر ٹرمپ حکومت کا موقف بھی سامنے آ گیا ، امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت بدلنے کے معاملے جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت بدلنے کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے،امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور نظربندی پر گہری تشویش ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بھارتی حکومت پرزور دیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے احترام کرے، ترجمان مورگن اورٹیگس نے لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے خراب ہونے والی صورتحال پربھی گفتگو کی ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہناتھا کہ ایل او سی پر تمام فریقین امن اور استحکام برقرار رکھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.