وزیر اعظم کا دورہ امریکا اہمیت اختیار کرگیا

امریکی ایوان نمائندگان کی عالمی امور کمیٹی اور کانگریس کے 40 اراکین مشترکہ طور پر واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں 23 جولائی کو استقبالیہ دیں گے۔دعوت نامے میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے اہم ملک قرار دیا گیا ہےامریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے دیئے گئے دعومت نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات اور خطے کے بارے میں عمران خان کے خیالات جاننے کا اچھا موقع ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کےحوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ واشنگٹن نے عمران خان کو سرکاری طورپردورے کی دعوت نہیں دی،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بھی ایک پریس بریفنگ میں دورے کےحوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھاامریکا کی جانب سے تصدیق نہ ہونے پر اپوزیشن نے وزیراعظم پر خوب طنز کےنشتر چلائے،بعدازاں امریکی حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کی تصدیق کردی گئی،جس سے ناقدین کے منہ بند ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر 21 جولائی کو امریکا جائیں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہو گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.