امریکا افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کا معترف

افغانستان کےمسئلے کےحل کیلئے بھوربن میں ہونے والے پیس پراسیس میں طالبان سمیت دیگرفریقین کی شرکت سے ایک بارپھرپوری دنیا نے پاکستان کی اہمیت کوتسلیم کیاہے،ایسےمیں امریکا بھی پیچھے نہیں رہا،اوراس نےبھی پاکستان کےخطے میں کردار کا کھلےلفظوں اعتراف کیاہے۔اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغان امن عمل اور خطے کے امن و استحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستان کی طرف سے پیش رفت ہوئی ہے اور ہم مزید اقدامات کی توقع جاری رکھیں گے۔ مائیک پومپیو نے امید کا اظہار کیا کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبر سے پہلے ہوجائے گا۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا نے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا،واضح رہے کہ مائیک پومپیو نے کابل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا،جہاں انہوں نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں کیں۔مائیک پومپیو کابل سے نئی دہلی پہنچ گئےجہاں وہ بھارتی حکام کو روسی دفاعی نظام نہ خریدنے پر زور دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.