ایران ایٹمی ڈیل سےمتعلق واشنگٹن اورتہران میں ٹھن گئی

0
ایران ایٹمی ڈیل سے متعلق واشنگٹن اورتہران میں ٹھن گئی،امریکی نمائندہ خصوصی برائے ایران برائن ہک نےدھمکی دی کہ اگر سلامتی کونسل نےایران پرہتھیاروں کی خریدو فروخت سےمتعلق پابندیوں میں توسیع نہیں کی توواشنگٹن تہران پراقوام متحدہ کی تمام پابندیاں دوبارہ عائد کروادے گا۔ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی بیان کو احمقانہ قراردیتے ہوئےکہا کہ جو لوگ کرونا ختم کرنےکے لئےجراثیم کش کیمیکل پینے کا مشورہ دیتےہیں،ان سے ایسے ہی بیان کی توقع ہے۔ ایران نےجوہری معاہدے سے متعلق تمام ذمہ داریوں پر عمل کیا ہے، واشنگٹن کو عنقریب احساس ہوگا کہ جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر اپنا ہی نقصان کیا ہے۔2015ء میں طے پانےوالے جوہری معاہدے کےتحت رواں سال اکتوبرمیں ایران پرسلامتی کونسل کی ہتھیاروں سے متعلق پابندیاں ختم ہوجائیں گی،امریکا نے 2018 میں جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی اختیارکرلی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: