ہانگ کانگ کے معاملے پر بیجنگ اور واشنگٹن پھر آمنے سامنے

0
بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ہانگ کانگ پر بڑھتے ہوئے تناؤ پر امریکا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی چین میں من مانی حراست کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں امریکی شہریوں کو اسٹیٹ سیکیورٹی کی بنیاد پر لمبی تفتیش اور طویل حراست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بنانے کی نہیں بلکہ چینی حکام مقامی قانون کے تحت جبری طور پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔بیجنگ اور واشنگٹن حالیہ عرصے میں کرونا وائرس کی وبا،تبت اور سنکیانگ کے مغربی علاقوں میں چینی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ چینی حکام پر امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے معاملات پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔چین نے گزشتہ ماہ جون میں ہانگ کانگ کے لیے متنازع سیکیورٹی قانون منظور کیا تھا جس پر عالمی برادری نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جہاں اس قانون کے تحت چینی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں کہیں بھی کچھ بھی بولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: