امریکا میں قتل وغارت کا ایک اوربڑا واقعہ

امریکا میں ایک بار پھر گولیوں کی تراتراہٹ،، سفید فام شخص نے ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کرکے متعدد افراد کوہلاک اورزخمی کردیا۔ فائرنگ شہر ال پاسو کے کائلو وسٹا مال میں ہوئی جو میکسیکو کے بارڈر سے چند میل کے فاصلے پر ہے،فائرنگ کے بعد حملہ آور نے فرار ہونےکی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے اسے حراست میں لے لیا۔پولیس چیف نے کہا کہ فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جارہی ہے، ڈیلس کے رہائشی 21سالہ سفید فام ملزم پیٹرک کروسیئس سے برآمد ہونے والے مواد میں ممکنہ نفرت انگیز جرم کے اشارے ملے ہیں۔ ادھرفائرنگ سےزخمی کئی افراد کی حالت نازک ہے،جس سے ہلاکتیں بڑھنےکاخدشہ ہے۔ پولیس نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ال پاسو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے حوالے سے بری اطلاعات ہیں جبکہ کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں، مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کے ساتھ ہیں،ٹرمپ نےہدایت کی کہ ٹیکساس کے گورنر کو وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔ ٹیکساس کےگورنر گریگ ایبٹ نے واقعہ کو بے رحم تشدد قرار دیتے ہوئےاس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.