امریکااوردیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ سردی,7افراد ہلاک

پولر وورٹیکس اور قطب جنوبی سے آنے والی برفیلی ہوائیں امریکا کی کئی ریاستوں میں ریکارڈ توڑ سردی کا باعث بن گئیں۔ وسکونسن، الی نوائے اور مشی گن میں حالات انتہائی بدتر ہوگئے ہیں جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ اورسکولز اور کاروبار بند کردیے گئے
امریکی ریاست شکاگو میں پارہ منفی 30ڈگری تک گرگیا جو ریاست کی تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔ دوسری جانب وسکونسن کے شہر ملواکی میں منفی 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا،
امریکہ کے بعض علاقوں میں گاڑیاں سڑکوں پر لانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔نیویارک اور پنسلوینیا میں بھی گاڑیاں چلانا دشوار ہوگیا۔ شدید برف میں جکڑی ان ریاستوں میں 2 ہزار کے قریب پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی شدیدبرفباری کا سلسلہ جاری ہے، درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ سب سے کم درجہ حرارت اسکاٹ لینڈ میں ریکارڈ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.