ایران امریکا کےدرمیان جنگ کےسائےگہرےہونےلگے

امریکااورایران کےدرمیان کشیدہ صورتحال تیزی سے بگڑنے لگی،دونوں ممالک کےدرمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کاخطرہ ہے،کشیدہ صورتحال میں سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک نے امریکا کو اپنی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے دی۔سعودی اخبار کے مطابق امریکا نے ایران کیخلاف خلیجی سمندری حدود میں فوج تعیناتی کی اجازت مانگی تھی۔دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان نےخطے کی خراب صورتحال پرخلیجی اور عرب ریاستوں کے رہنماؤں کو ہنگامی طور پر مدعو کرلیا،، خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا 30 مئی کو مکہ میں اجلاس ہوگا۔
ادھرامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کوفون کیا،دونوں رہنماؤں نےامریکاایران کشیدگی سےخطےمیں بننےوالےحالات اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنےکہا ہے کہ سعودی عرب جنگ نہیں چاہتا،لیکن ایسا ہواتودشمن کومنہ توڑجواب دینگے، سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ ایرانی حکومت خطے میں استحکام نہیں چاہتی ۔ انہوں نےعالمی برادری سےخطے میں استحکام کیلئےکردار اداکرنےکامطالبہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.