کرونا کا خوف بھی جنگی جنون کو نہ ڈرا سکا

0
ایک طرف پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہےاور ہرکوئی اس پر قابو پانے کی کوششیں کررہا ہے لیکن ایسی کشیدہ صورتحال میں بھی کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو ہتھیاروں کی دوڑ میں لگے ہیں۔دنیا کی سپر پاور کہلانے والے امریکا نے آواز کی رفتار سے5 گنا تیز میزائل کا تجر بہ کرلیا،،، ہائپرسونک میزائل کا تجربہ ہوائی کے پیسیفک میزائل رینج سےکیا گیا اور یہ میزائل زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ پینٹاگون حکام کے مطابق یہ میزائل اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا ہائپرسونک ٹیکنالوجی سے کسی ملک سے پیچھے نہیں ۔دوسری جانب عالمی پابندیاں کے باوجود شمالی کوریا نے کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ،میزائلوں کو شمالی پیونگان صوبے سے مشرق کی جانب سمندر میں فائر کیا گیا۔ کورین کے فوجی حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ میزائل کو آبدوز سے فائر کیا گیا یا اس کے لیے کسی اور چیز کا استعمال کیا گیا۔ادھردنیا بھر میں کرونا وائرس سے مقابلے کے لیے کوششیں جاری ہیں جس پر شمالی کوریا کی جانب سے تازہ میزائل تجربات کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی کم فاصلے پر ہدف کا نشانہ بنانے والے 2 میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ادھر جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے پر شدید احتجاج کیا،جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے ایسے میزائل داغے ہیں جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے پانی سے باہر گرے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: