ہمارےخلاف اداروں کو استعمال کیاجارہاہے

بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر مواصلات کے ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، عمران خان اور اس کے چہیتے مراد سعید کے ایماء پر میرے خلاف اداروں کو استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو عمران خان کی خوشنودی کے لئے نہیں سچائی اور ثبوتوں کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔امیر مقام نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیاں قابل مذمت ہیں، اس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.