امریکا سے طویل المدتی اورپائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستانی سفیر

0
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراسد مجید خان نے بوسٹن میں یکجہتی کشمیر ویک کی تقریب سے خطاب کےدوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی صورت حال کی ابتری پر روشنی ڈالی،،انہوں نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 6 ماہ سے غیر انسانی لاک ڈاؤن جاری ہےجبکہ سلامتی کونسل نے بھی اس کا نوٹس لیا اور چند ماہ کے دوران تین بار تنازع کشمیر پر بات کیپاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات،خطے میں حالیہ پیش رفت پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے طویل المدتی،پائیدار اور وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران واضح کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: