مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی، ڈاکٹر اسد مجید

0
امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کرونا وائرس کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار نے 80لاکھ نہتے کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء سے محصور کر رکھا ہے تاکہ ان کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبایا جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،جبکہ غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈاکٹر اسد مجید نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں۔اس سے قبل ڈاکٹر اسد مجید نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو عالمی برادری متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ بھارت کشمیر کے بحران کو ہوا دے رہا ہے،ٹرمپ کی ثالثی پیشکش کو کشمیریوں نے سراہا تھا لیکن آرٹیکل 370 منسوخ کرکے بھارت نے امریکی پیشکش کو ٹھکرایا ہے،غرور میں مبتلا بھارت کو خطے کے امن اور استحکام کی پرواہ نہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: