پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

پاکستان سپر لیگ فائیو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ پی ایس ایل فائیو فروری 2020میں کھیلا جائےگا اور اس بار دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان اور آزاد کشمیر میں کھیلیں گے۔مجموعی طورپر 35میچز ہوں گے جس میں سے کراچی اور لاہور میں 10، 10،ملتان اور راولپنڈی میں 6، 6 میچز کھیلے جائے گے اس کے علاوہ پشاور میں ایک اور آزاد کشمیر میں دو میچ ہوں گے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 28ہزاراورقذافی سٹیڈیم لاہورمیں 32 ہزارجبکہ ملتان سٹیڈیم میں سب زیادہ 42ہزار32ہزارشائقین کرکٹ کےبیٹھنےکی گنجائش موجودہے اس کے علاوہ راولپنڈی سٹیڈیم میں26 ہزار،پشاور میں 32ہزاراورآزاد کشمیر میں 18ہزار شائقین کرکٹر میچ دیکھ سکیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل فائیو کیلئے لاہور اور کراچی کےگراون میچزکیلئے بالکل تیار ہیں۔ ملتان اسٹیڈیم میں کمنٹری باکس اور میڈیا سینٹر جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈریسنگ روم اور کمنٹری باکس کا تعمیراتی کام جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.