سمندر سے تیل اور گیس کا خزانہ ملنے کےقریب

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ملک میں تیل اور گیس کی ممکنہ دریافت کے اصل حقائق کے بارے میں واضح کر دیا ۔ علی زیدی نے بتایا کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا، 5 ہزار 474 میٹر تک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے۔ ساڑھے 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گاجس سےتیل کاحقیقی تعین ہوگا، ڈرلنگ میں اب چند دن رہ گئے ہیں، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آ جائیں گے۔
علی زیدی نے بتایا کہ ڈرلنگ کے دوران پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے جس سے اچھی خبر ملنےکی امید ہے، پریشر سگنلز پر بلو آؤٹ پری وینٹر کیپ انسٹال کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر کے دوبارہ ڈرلنگ شروع کر دی ہے،تیل کی دریافت کیلئے قوم دعا کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.