علی رضا عابدی کو4 گولیاں لگیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ

قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو 4 گولیاں لگیں۔ 2 گولیاں ان کے سینے ، ایک کندھے اور ایک گردن پر لگی جس کے باعث وہ بہت جلد دم توڑ گئے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی رضا عابدی کو گولیاں انتہائی قریب سے ماری گئیں۔ علی رضا عابدی پر ان کے گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی ۔ انہیں پی این ایس شفا ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے بعدازاں ان کی میت کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.