امریکا کےساتھ اعتماد بحال ہورہا ہے،علی جہانگیرصدیقی

امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہاکہ افغانستان سمیت کئی امور پرمل کر کام کر رہے ہیں، امریکا کے ساتھ اب افغانستان پر قریبی انداز سے کام کر رہے ہیں اوراب ایسے نکتے پرآگئے ہیں کہ صدرٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے مدد مانگی ہے،دفاعی امورپربھی صورتحال میں بہتری آئی ہے، پاک امریکا تعلقات میں کچھ بریک تھرو ہواہے تاہم کولیشن سپورٹ فنڈ کا مسئلہ الگ ہے۔

علی جہانگیر صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت نے وسیع البنیاد تعلقات قائم کرنے میں کچھ پیش رفت کی ہے،افغانستان کا مسئلہ بہتر ہونے تک تعلقات وسیع البنیاد ہونے میں وقت لگے گا۔ پاکستان کا کردار یہ ہے کہ ہم اسٹیک ہولڈرز پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں، افغانستان میں امن کی طرف جانے سےپاک امریکا تعلقات بھی بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.