عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا اظہارافسوس

0

بھارتی اداکار عرفان خان کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس،ٹوئٹر کے ذریعے ٹویٹ کئے،اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر عرفان خان کی موت کا بہت زیادہ افسوس ہے کیونکہ میں ان کے ساتھ کام بھی کرچکی ہوں،وہ بہت ہی نرم مزاج اور مدد کرنے والے انسان تھے جنہیں سب کی فکر ہوتی تھی ۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے جب اداکار عرفان کی موت کی خبر ملی تو یقین نہیں آرہا تھا انکے ساتھ جو میں نے کام کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے ۔اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، عرفان خان کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا،اللہ پاک ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے ۔
اداکارہ سجل علی،زارا نور اور ارمینہ خان نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔اداکارہ سجل علی نے عرفان خان کی ایک مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا وہ یہ خبر سن کر صدمے میں ہیں۔عرفان خان بہت شاندار اداکار تھے خدا ان کی روح کو سکون دے۔

 

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: