شامی حکومت کےادلب میں فضائی حملے

0

انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ گزشتہ روز نصف شب کو حملہ ہوا جس میں کم از کم 26 حکومت مخالف جنگجو اور 29 سرکاری فوجی اور اتحادی ملیشیا کے اہلکار مارے گئے اس کے علاوہ حکومتی فورسز کے فضائی حملوں میں 19 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ادھر حکومت کے زیر کنٹرول حلب شہر کے ایک رہائشی علاقے پر راکٹ فائر کیا گیا ،،، دہشت گرد گروپ کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹ سے 6 شہری ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔شام میں فوجی کارروائی کے تازہ سلسلے پر متعدد ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اس سے خطے کے بحران میں اضافہ ہوگا، تاہم ترکی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد خطے کو محفوظ بنانا ہے تاکہ لاکھوں مہاجرین کو شام واپس بھیجا جاسکے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: