ایمن خان نےتمام پاکستانی شوبز سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

0
اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ۔
اس ضمن میں نوجوان اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہےجو کہ 50 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ تیسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جن کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار ہے جبکہ ماہرہ خان پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی پہلی شخصیت ہیں جن کےگزشتہ برس انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد 50 لاکھ ہوئی تھی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: