افغانستان میں سرکاری چیک پوسٹوں اور مسجد پر حملے

0
افغان وزارت دفاع کے مطابق قندوز میں لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ رات تقریباً ایک بجے طالبان کے جنگجوؤں نے شہر کے نواح میں متعدد سرکاری پوسٹوں پر حملے کیے۔بیان میں کہا گیا کہ فضائیہ کی مدد سے کئی گھنٹے کی لڑائی کے بعد اس حملے کو ناکام بنادیا گیا۔وزیر دفاع اسداللہ خالد نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان کو اس لڑائی میں بھاری نقصان ہوا،تاہم بدقسمتی سے ہمارے 8 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
افغان آرمی کے ترجمان ہادی جمال کا کہنا تھا کہ ‘لڑائی کے دوران شرپسندوں نے ہماری ایک پوسٹ پر قبضہ کیا جسے کچھ ہی دیر بعد سیکیورٹی فورسز نے واپس لے لیا۔’قندوز کے ڈائریکٹر صحت احسان اللہ کا کہنا تھا کہ شہر کو لرزہ دینے والی اس لڑائی میں 3 شہری بھی ہلاک اور 55 زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں قریبی ضلع چاردرہ میں ایک کلینک کو بھی جزوی نقصان پہنچا،تاہم وہاں سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبے پروان کے گاؤں خلال زئی میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کیا اور نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے سربراہ ہارون مباریز نے بتایا کہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے،جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: