افغان طالبان کے بڑے بول

افغان طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ امریکا کے جانے کے بعد افغانستان میں امن کے لیے داعش کوئی بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوسکتی،،،بلکہ امن معاہدے کی صورت میں وہ ایک ماہ میں افغانستان سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کرسکتے ہیں۔
افغان طالبان کا کہنا تھا کہ داعش کو افغان حکومت اورامریکا کی مدد و پشت پناہی حاصل ہے اور یہ بات صرف ہم نہیں کررہے بلکہ افغان حکومت میں شامل ان کے اپنے ممبران پارلیمنٹ بار بار سب کے سامنے دہرا چکے ہیں۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کبھی بھی کوئی بڑی قوت نہیں رہی ہے، ہم حال ہی میں افغانستان کے شمال سے ان کا خاتمہ کررہے تھے لیکن امریکا اور افغان حکومت ان کو دوسری جگہوں پر لے گئے اور ایک مرتبہ پھر ان کو زندہ کردیا۔امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کے حوالے سے سہیل شاہین نے کہا کہ بات چیت میں امریکا کے افغانستان سے انخلاء اور افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر بات ہوئی ہے اور اس پر اصولی طور پر دونوں جانب سے اتفاق بھی ہوچکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.