طالبان قیدیوں کی رہائی کےحکم نامے پردستخط

0
افغان لویہ جرگہ میں 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے قیدیوں کی رہائی کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ حکومت چار سو طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل دو روز میں شروع کر دے گی۔
دوسری طرف طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی مکمل ہوتے ہی ایک ہفتے کے اندر بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔ امریکا اور طالبان معاہدے کے تحت افغان حکومت کو طالبان کے پانچ ہزار قیدی رہا کرنے ہیں، افغان حکومت طالبان کے 4 ہزار 600 قیدی رہا کر چکی ہے۔ادھر پاکستان اور امریکا نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغانستان کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد افغان حکومتی ٹیم قطر جائے گی جہاں افغان حکومتی ٹیم اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے۔اس سے قبل پاکستان نے افغان لویہ جرگے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے اس اقدام پر عملدرآمد سے امریکہ طالبان امن معاہدے کے تحت افغانوں کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونگے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: