امن مذاکرات کیلئے پہلے تمام قیدی رہا کئے جائیں

0
قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ان کے بتائے گئے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے بصورت دیگر بین الافغان امن مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کے اب تک بیشتر قیدی رہا ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود متعدد قیدی اب بھی افغان جیلوں میں قید ہیں جن کی رہائی جلد ممکن بنائی جائے۔طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے بین الافغان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں ،، ہم نے امریکا سےبھی کہا ہےکہ وہ اپنےحصےکی ذمہ داری پوری کرے تاکہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جاسکے۔
گذشتہ دنوں افغان حکومت کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ ان کی جانب سے 4 ہزار سے زائد طالبان کو رہا کیا جاچکا ہے تاہم طالبان کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے 600 قیدیوں کو ان پر قائم جنگی نوعیت کے مقدمات کی وجہ سے رہا نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: