افغان حکومت اور طالبان عید الاضحیٰ پر جنگ بندی کا اعلان

0
خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر مذکورہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘عید الاضحیٰ کے مذہبی تہوار کے موقع پر طالبان کی جانب سے شدت پسند کارروائیاں نہیں کی جائیں گی’۔ترجمان افغان طالبان نے واضح کیا کہ جنگ بندی کا آغاز جمعے کے روز سے شروع ہوگا جو 3 روز تک نافذ العمل ہوگا۔انہوں نے جنگجوؤں کو ہدایت کی کہ وہ عید کے تین دن کے دوران ‘دشمن’ کے خلاف کارروائیوں سے گریز کریں۔ادھرافغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت نے تمام سیکیورٹی فورسز کو سیز فائر کا حکم دے دیا۔صدیق صدیقی نے کہا کہ ‘افغان حکومت، طالبان کی جانب سے عید الاضحیٰ پر جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے’۔دوسری جانب امریکا نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کیا ہے،امریکی سفارت کار کا کہنا تھا امید ہے کہ افغان حکومت اور طالبان جلد مذاکرات کریں گے،امریکا افغان عید کی چھٹیاں امن میں گزارنے کے حقدار ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: