پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں بہتری کی جانب اہم قدم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے،، گزشتہ 4سال میں افغان صدرکا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا،افغان صدر اشرف غنی اپنے دورے کےدوران وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔دوطرفہ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تصیفہ طلب مسائل پر مشاورت کے ساتھ ساتھ افغان مفاہمتی عمل اور پاک افغان بارڈرکی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا ۔افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی ، دوطرفہ تجارت میں اضافے اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت دیگر معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔ افغان صدر 28 جون کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے۔افغان سرکاری ادارے کی جانب سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ اشرف غنی کے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان سے افغان پروازوں کی بندش کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے۔ ادھر سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں افغان صدر نے بتایا کہ سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی ، جس میں عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ،افغان صدر نے توقع ظاہر کی کہ دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.