افغان کرکٹرزکے پاس پاکستانی شناختی کارڈ،پاسپورٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہافغانستان کی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ رکھنے والے کھلاڑی بھی موجود ہیں، کمیٹی کنوینر نور عالم خان نے کہا کہ پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد جس طرح افغانیوں نے رویہ رکھا اور گالیاں دیں وہ بتا نہیں سکتا، نادرا اہلکاروں نے 2 ہزار، 3 ہزار روپے کےعوض ان کو شناختی کارڈاورپاسپورٹ بنا کردیئے۔۔اہم انکشافات پر کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء میں حساس اداروں سے کلیئرنس لازمی لی جائے، افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر دنیا بھر میں دہشت گردی و دیگرسنگین جرائم کر کے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔شرکاء اجلاس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کی نا اہلی سے ہماری ایجنسیاں بدنام ہوتی ہیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ 2012 تا 2017تک 8 لاکھ 18 ہزار 624 ناقص پاسپورٹ بنانے کے بعد ضائع کرنے کی وجہ سے خزانے کو 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جس پر کنوینر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.