اداکاری ہو یا ساز سب بائیں ہاتھ کا کمال

0

فلم اور ٹی وی کے مایہ ناز فنکار عدنان صدیقی منفرد انداز اور جاندار اداکاری کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں لیکن کچھ عرصے قبل جب اداکار نے فلیوٹ بجائی تو ان کے مداح اور بھی ان کے گرویدہ ہوگئے۔
اب بات صرف فلیوٹ تک نہیں رہی بلکہ عدنان صدیقی پیانو بھی بہترین انداز میں بجاتے ہیں۔ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پرلکھا کہ جب وہ کسی بھی میوزیکل آلہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ پیانو بھی میرا پسندید میوزیکل آلہ ہے۔ پیانو بالکل زندگی کی مانند ہے جہاں ہم اکثرصحیح پیانو کی تلاش کرتے ہیں تو کبھی اچھی دھن نہیں بن پاتی لیکن پھربھی ہم اسے بجاتے چلے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: