دھرتی ماں سےغداری کرنےوالوں کےمنہ پرطمانچہ

پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے عدنان سمیع خان بھارتیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں چھوڑتے اوراکثر بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے ان کے تلوے چاٹتے نظر آتے ہیں لیکن بھارتیوں کی خوشامد کرنے کے باوجود فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کے اپلیٹ ٹریبونل نے عدنان سمیع خان کو 50 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا ۔عدنان سمیع خان نے 2003 میں بھارت کے شہر ممبئی میں 8 فلیٹس اور5 پارکنگ لاٹس خریدے تاہم اس وقت ان کے پاس بھارتی شہریت نہیں تھی بلکہ وہ اس وقت پاکستانی شہری تھے اور انہوں نے یہ جائیداد ریزرو بینک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر خریدی تھی۔اپلیٹ ٹریبونل نے 2010 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اسپیشل ڈائریکٹر(ممبئی) کی جانب سے عدنان سمیع خان کی جائیداد ضبطگی کا حکم کالعدم کردیا تھا تاہم ان پر عائد جرمانے کی رقم میں اضافہ کردیاتھا۔عدنان سمیع خان کو یہ جرمانہ تین ماہ کے اندر اداکرنا ہوگا جب کہ عدنان سمیع 10 لاکھ روپے کی رقم جمع کراچکے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.