ہالی ووڈ اداکاربھی معروف صوفی گلوکاہ عابدہ پروین کےدیوانے

شہرت یافتہ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بے شمار مداح ہیں، جو اُن کے کلام کوصرف پسند ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنا اُستاد مانتے ہیں اور انہیں روحانی ماں کا درجہ بھی دیتے ہیں۔امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔معروف ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بھی اس تقریب میں موجود تھیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عابدہ پروین کےکلام کی ایک ویڈیواوراُن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک رات میری روحانی والدہ کے ساتھ جسے میں کبھی نہیں بھلا سکتی۔‘اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے جاڈا کے خیالات کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں زبان تو نہیں سمجھ پارہی مگراس کی روح اور نبض کو محسوس کررہی ہوں، ایسی موسیقی خوبصورت ہوتی ہے۔ایک اور صارف نے امریکی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو مثبت انداز سے پیش کرنا اچھا لگا،خصوصاً اس وقت جب میڈیا اور مخالف ممالک ملک کے بارے میں منفی خبریں پھیلارہے ہیں۔واضح رہے کہ جاڈا اسمتھ ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ معروف اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ بھی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.