اداکاری ہو یا حقیقت،مرنا کسی کو بھی پسند نہیں

معروف اداکار سین بین گیم آف تھرون میں مارے گئے، لارڈ آف دی رنگ میں بھی فوت ہوئے اور گولڈن آئی میں ایلس کا کردار نبھاتے ہوئے بھی انہیں مرنا پڑا،،،اس طرح سین بین اپنی فلموں اور ٹی وی سیریل میں مجموعی طور پر 23 مرتبہ مرچکے ہیں اور اب انہوں نے سکرین پر موت کے مزید کردار ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اداکار کے ساتھ ساتھ بین سین کے مداح بھی ان کے مرنے سے تنگ آچکے ہیں اورانہوں نے مل کر #dontkillseanbean کے ہیش ٹیگ سے ایک مہم بھی چلانی شروع کردی ہے۔ آخری مرتبہ وہ 2011ء میں فلم ’گیم آف تھرون‘ میں مارے گئے تھے۔ فلم میں ان کا نام نیڈ اسٹارک تھا جس کا سر قلم کردیا جاتا ہے۔اب تک وہ دی فیلڈ، لورنا ڈون، کلاریسا، اسکرین ون ، ٹیل میں دیٹ یو لوو می، پیٹریاٹ گیمس، اسکارلیٹ، گولڈن آئی، ایئربورن، لارڈ آف رنگز، دی آئی لینڈ ، ہچر، آؤٹ لا، فار نارتھ اور دیگر فلموں میں مرچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.