پی ایس ایل کا بخار فنکاروں پر بھی سر چڑھ کر بولنے لگا

0

پی ایس ایل کا شمار پاکستان کے چند بڑے ایونٹس میں ہوتا ہے جس کا انتظار کرکٹ کے دیوانے ہر سال بے تابی سے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ایونٹ ہر سال مزید بہتر اور پرجوش ہوتا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کا جادو پاکستانیوں پر تو سر چڑھ کر بول رہاہے تاہم شوبز ستارے بھی اس کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ٹیم مالکان شوبز ستاروں کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہیں جس سے یہ ایونٹ مزید پرجوش اور گلیمرائز ہوجاتا ہے۔ رواں سال بھی مختلف شوبز ستارے پی ایس ایل ٹیموں کا حصہ بن کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں۔گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر پشاور ذلمی کے آفیشل سانگ میں جلوہ گر ہوئیں، دونوں پی ایس ایل سیزن 5 میں پشاور ذلمی کی ایمبسیڈر اور سپورٹر ہیں۔فلم "سپر اسٹار” سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار بلال اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہے ہیں اور سیزن5 میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر اورایمبیسیڈر ہیں۔گلوکار فاخر پی ایس ایل سیزن 1 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹر ہیں اور اس بار بھی وہ کوئٹہ ہی کو سپورٹ کررہے ہیں۔کراچی کنگز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمختلف فنکاروں کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل سنتیا مارشل کہہ رہی ہیں میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہی ہوں۔گلوکارعاصم اظہر بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عاصم اظہر کراچی کنگز کی سپورٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کراچی کنگز تیار ہیں بازی پلٹنے کے لیے۔اداکار نبیل ظفر نے جوش سے بھرپور ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا جی! میدان سج گیا ہے، شور مچ گیا ہے اور یہ بازی ہم ہی جیتیں گے کیونکہ کراچی کنگز کو آتا ہے دل جیتنا۔اداکار منیب بٹ نے بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کراچی کی رونق اورکراچی کے جوش کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا کراچی جہاں خواب پورے ہوتے ہیں، جہاں امیدوں کو جیت کی اڑان ملتی ہے تو کراچی کنگز تیار ہے اس بار جیت کی اڑان بھرنے کے لیے۔اداکار آغا علی بھی کراچی کنگز کو سپورٹ کررہے ہیں ویڈیو پیغام میں آغا علی نے کہا پی ایس ایل کا جنون ہر طرف چھا رہاہے اور اس جنون میں مقابلے کو تیار ہے کراچی۔ کنگز ہے کراچی کی شان۔اداکار اعجاز اسلم نے ویڈیو پیغام میں کہا جذبہ بھی ہے جنون بھی، ہمت بھی ہے اور جوش بھی، یہی تو خاص بات ہے کراچی کی اور اسی لیے میں سیزن 5 میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہاہوں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: