ہالی ووڈ اداکار نے کرونا سے دوستی کرلی

0
ہالی ووڈ اداکار نے اپنے 8 سالہ مداح "کرونا ڈی وریز” کو یہ تحفہ اس لیے بھیجا کیوں کہ اس نوجوان نے اپنے ایک خط میں اداکار کو بتایا تھا کہ اس کا نام کرونا یے اور مجھے یہ نام بےحد پسند ہے لیکن سکول میں مجھے کرونا وائرس بول کر پریشان کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے میں اداس ہوں اور مجھے غصہ بھی آرہا ہے۔
بچے کے خط کے جواب میں ٹان ہینکس نے اس کے نام ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کا خط مجھے اور میری بیوی کو بےحد پسند آیا اور پہلی بار کسی ایسے فرد کا پتا چلا جس کا نام کرونا ہے،،ٹام ہینکس نے کرونا برانڈ والے ٹائپ رائٹر کو بطور تحفہ کورونا ڈی وریز کو بھیج دیا۔اس ٹائپ رائٹر کو وہ خود بھی قرنطینہ کے دوران استعمال کرتے رہےتھے۔
انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ ’میرے خیال میں یہ ٹائپ رائٹر آپ کو اچھا لگے گا، اس سے مجھے جوابی خط لکھیں۔ ٹائم ہینکس نے آخر میں لکھا کہ ’میں اب آپ کا دوست ہوں‘۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: