نارووال کےقریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ

ہولناک حادثہ نارووال ظفروال روڈ پر دھبلی کے قریب پیش آیا، کوسٹر سے تصادم کےبعدوین میں سلنڈرپھٹنےسے آگ بھڑک اٹھی، جس سے مسافرزندہ جل گئے،عینی شاہدین کے مطابق وین میں لوگ جان بچانے کے لئے چیخ وپکارکرتے رہے۔ لاشیں جل جانے سےان کی شناخت ناممکن ہوگئی،جاں بحق ہونے والوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، کوسٹر ظفروال سے لاہور اور وین علی پور سے ظفروال جارہی تھی۔حادثے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں داخل کرادیاگیا،جہاں عملے کی بےحسی دیکھنے کوآئی،ہسپتال کاعملہ زخمیوں اور لواحقین سے ایکسرے کے پیسے وصول کرتارہا
دوسری جانب حادثے کی اطلاع کےباوجود سینئر ڈاکٹر اور ایم ایس کافی دیر تک ہسپتال نہ پہنچے ۔علاج نہ ہونے پرزخمیوں کے لواحقین نےہسپتال میں شدیداحتجاج کیا، عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے، کوئی بھی ضلعی آفیسر جائے وقوعہ پر نہ پہنچا۔ دور دراز سے لوگ اپنے پیاروں کی شناخت کے لئے ہسپتال پہنچتے رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.