اختیارات کاغلط استعمال اورمالیاتی اداروں کودھمکیاں دینا برطانوی وزیرتجارت کومہنگا پڑگیا

0
اختیارات کاغلط استعمال اور مالیاتی اداروں کودھمکیاں دینا برطانوی وزیرتجارت کومہنگا پڑگیا،‌برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قریبی ساتھی کونربرنز اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے
برطانوی میڈیا رپورٹس کےمطابق اثرورسوخ استعمال کرکےوزیرتجارت نےوالدکےمالی تنازع کیس میں مداخلت کی اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مالیاتی اداروں کودھمکیاں دیں،اسٹینڈرڈ کمیٹی نےالزامات کاجائزہ لےکرفیصلہ وزیرتجارت کےخلاف دیا جس پرکونربرنزنےعہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان کیا
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کوقریبی ساتھی کے ساتھ چھوڑنےپرشدید دھچکا لگا ہے ،مستعفی وزیرکی جگہ نئی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔47 سالہ برنزکوگزشتہ سال جولائی میں اس وقت وزیر تجارت بنایا گیا جب بورس جانس کنزرویٹو کے سربراہ بنے اور وہ اس وقت ان کی ٹیم کے اہم رکن تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: